ابنا: العالم ٹی وی نے نعیم قاسم کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ امریکہ، عراق و افغانستان میں اور ایران لبنان و فلسطین کی استقامت کے سامنے شکست کھا چکا ہے اس لئے اب وہ مختلف سازشوں کے ذریعہ اپنی شکستوں کا ازالہ کرنا چاہتا ہے۔
نعیم قاسم نے مصر کے ڈکٹیٹر حسنی مبارک کی سابقہ حکومت جیسی آمرانہ حکومتوں کی سرنگونی کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ حسنی مبارک کی حکومت علاقے میں امریکی منصوبوں پر عمل درآمد کرانے کا ایک مہرہ تھی اور امریکہ اس طرح کی حکومتوں کی مدد سے اپنے اور صہیونی ریاست کے مفادات پورے کر رہا تھا لیکن اب ایسی حکومتوں کی سرنگونی کے بعد امریکی اور صہیونی مفادات خطرے میں پڑ گئے ہیں۔
انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو امریکہ کے ہاتھوں کا کھلونا بتایا اور کہا کہ امریکہ سلامتی کونسل سے اپنی پالیسیوں پر عمل درآمد کے لئے ناجائز فائدہ اٹھاتا ہے اور سلامتی کونسل سے عدل و انصاف کے قیام کی امید رکھنا بے سود ہے۔
........
/169